ضلع کولگام میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب پولیس لائنز میں منعقد ہوئی۔ ڈی ڈی سی چیئرمین محمد افضل پرے نے قومی پرچم لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔ جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، این سی سی، زنانہ پولیس کی ٹکڑیوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔
یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب یوم آزادی کی تقریب پر اس بار ملازمین اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے حصہ لیا۔ ڈی سی، ایس پی اور ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ فوج، نیم فوجی افسران نے شرکت کی۔
ڈی ڈی سی چیئرمین نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نیے پروجیکٹ شرع کیے گئے ہیں۔ جبکہ کئی ایک مکمل ہونے سے لوگوں کے مسائل کا ازالہ ہوا ہے۔ آزادی کے امرت مہاتسو سے ریاستی عوام میں جمہوریت اور حب الاوطنی کا جزبہ قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر میں جنگل راج کا خاتمہ ہوا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
تقریب میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور کئی رنگا رنگ و تمدنی پروگرام پیش کیے گئے۔ کووڈ-19 میں بہترہن کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ ملکی و ریاستی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔