اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم آزادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے اختتام - انعامات اور مومنٹوز سے نوازا گیا

پورے ملک و جموں کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی یوم آزادی کی تقاریب بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی گئیں۔

independence day celebrations
یوم آزادی کی تقریبات

By

Published : Aug 16, 2021, 12:05 AM IST

تمام ضلع صدر مقامات پر تقاریب کے دوران اسکولی طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جبکہ قومی ترانہ کے مقابلوں اور ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یوم آزادی کی تقریبات

ضلعی صدور مقامات پر ڈی ڈی سی چیئرپرسنز نے مارچ پاس میں سلامی لی اور پرچم کشائی کی۔

اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرز، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلی افسران موجود تھے۔ جبکہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود رہی۔

تقریبات کے اختتام پر بہتر پروگرام پیش کرنے والے اسکولی بچوں اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو انعامات اور مومنٹوز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Independence Day 2021: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا

اننت ناگ میں فوج کی جانب سے پیر پنچال کی اونچی پہاڑیوں سنتھن ثاپ اور مرگن ٹاپ پر پرچم کشائی کی گئی۔

تعلیم اداروں اور سرکاری دفاتر میں بھی یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ جہاں طلباء نے قومی ترانہ گائے اور اساتذہ نے پرچم کشائی کی۔

حساس ترین جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ حساس مقامات پر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی، تاکہ یوم جمہوریہ کی تقاریب کو پُر امن اور خوش اسلوبی سے انجام دیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details