شوپیان قصبہ کے بٹہ پورہ میں واقع ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یومِ آزادی کے موقع پر ڈی ڈی سی چئیر پرسن بلقیسہ جان نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں و کشمیر پولیس، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے پریڈ میں حصہ لیا۔ اس دوران فنکاروں اور طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔
شوپیان میں جوش و جذبہ کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب منائی گئی - ڈی ڈی سی چئیر پرسن بلقیسہ جان
ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں سخت سکیورٹی کے درمیان میں 75 ویں یومِ آزادی کا جشن منایا گیا۔
independence celebrations
مزید پڑھیں:۔سرینگر: سخت سکیورٹی کے درمیان یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوپیان شری امرت پال سنگھ اور دیگر سینئر سول و پولیس عہدیدار موجود تھے۔ اس کے علاوہ نو منتخب ڈی ڈی سی اراکین بھی تقریب میں موجود تھے۔