وادی میں درمیانی شب کوجہاں میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں وہیں بالائی علاقوں میں تازہ برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 21 جون تک میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر اور لداخ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ RAIN IN JAMMU AND KASHMIR
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا،انہوں نے بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول ، گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ کے اوپری پہاڑیوں پر تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی جس سے میدانی علاقوں میں سرد کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے ایک دفعہ پھر گرم ملبوسات اور کانگڑی کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ ان کے مطابق یونین ٹریٹری لداخ کے ساتھ ساتھ ،امر ناتھ ، گلمرگ کی عفرٹ پہاڑیوں ، زوجیلا پاس ، سونہ مرگ اوردیگر اونچی جگہوں پر درمیانی شب کو تازہ برف باری ہوئی ہے۔ گرمائی راجدھانی سری نگر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 16.9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا