اردو

urdu

ETV Bharat / city

Income Tax Department At Pulwama: پلوامہ میں ٹیکس دہندگان کی آگاہی کے لیے ’ملاقات‘ آوٹ ریچ پروگرام

جموں و کشمیر میں محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Department اور سنٹرل جی ایس ٹی GST Department محکموں کی جانب سے ’ملاقات‘ Mulaqaat پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔

پلوامہ میں ٹیکس دہندگان کی آگاہی کےلیے انکم ٹیکس کا آوٹ ریچ پروگرام
پلوامہ میں ٹیکس دہندگان کی آگاہی کےلیے انکم ٹیکس کا آوٹ ریچ پروگرام

By

Published : Dec 6, 2021, 6:31 PM IST

محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Department At Pulwama نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے اشتراک سے آج ایک آؤٹ ریچ پروگرام ’ملاقات‘ Mulaqaatکا انعقاد کیا جب کہ اس پروگرام میں پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس منوج پال سنگھ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تاجر برادری، مقامی نوجوانوں، صنعت کاروں، کاشت کاروں، چھوٹے دکانداروں و دیگر شعبوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا گیا تاہم انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے حوالہ سے معلومات فراہم کی گئیں۔

پلوامہ میں ٹیکس دہندگان کی آگاہی کےلیے انکم ٹیکس کا آوٹ ریچ پروگرام

اجلاس میں شکایات اور تجاویز بھی پیش کی گئیں اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات سے بھی واقف کروایا گیا۔ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے سلسلے میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور نوجوانوں کو ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے شعور بیدار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر ایم پی سنگھ نے یقین دلایا ہے کہ محکمۂ انکم ٹیکس اپنے تخمینہ داروں کے لیے بہترین ٹیکس دہندگان کی خدمات کے لیے پابند عہد ہے اور یقین دلایا کہ ان کی تمام شکایات کا شفاف اور موثر طریقے سے ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان میں اِنکم ٹیکس سلیب کی شرح کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے سامعین پر زور دیا کہ وہ ایماندار اور قابل فخر ٹیکس دہندگان کے طور پر نیشن بلڈنگ کے عمل میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details