احتیاطی اقدامات کے طور پر اور کووڈ-19 وائرس کے مزید پھیلاؤ سے نمٹنے COVID-19 Spike in Budgam کے لیے ضلع پولیس بڈگام سول انتظامیہ نے مشترکہ طور پر بیروہ، خانصاحب، ماگام،بڈگام، چاڈورہ ،چرارِشریف ، ناربل کے علاوہ ضلع کے ملحقہ علاقوں میں فیس ماسک تقسیم کیے Free Mask in Budgam ہیں۔
اس مہم کا آغاز ضلع کے ایس ایس پی طاہر سلیم خان کے احکامات پر کیا گیا ہے۔
اس بیداری مہم میں لوگوں کو کووڈ-19 کے احتیاطی تدابیر کے بارے میںجانکاری دی گئی،ساتھ ہی ان پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Spike in Covid Cases In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کی لہر نے شدت اختیار کر لی
اس فیس ماسک تقسیمی مہم میں متعلقہ پولیس ایس ایچ اوز اور چوکی آفیسران نے راہگروں مین فیس ماسک تقسییم کیے ہیں
اسی مہم کے تحت بڈگام پولیس نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف مراکز کا دورہ کیا اور وہاں پر رہ رہے افراد میں فیس ماسک اور سینٹائزر تقسیم کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:Corona Cases in J&K: جموں و کشمیر میں کورونا کے 1966 مثبت کیسز درج
پولیس نے عوام کو کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ کووڈ کی تیسری لہر سے خود کو اور دوسروں کو بچایا جا سکے۔
پولیس نے کووڈ ایس او پیز کی خلافورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاررائی کرنے کی پات بھی کہی ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں بڈگام میں کووڈ-19 کے 159 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔