اردو

urdu

'رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کریں'

By

Published : Apr 13, 2021, 10:08 PM IST

مرکزی جامع مسجد گاندربل اور بی ہامہ گاندربل کے امام و خطیب نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'کووِڈ - 19 سے محفوظ رہنے کے لیے تمام رہنما خطوط کی پاسداری کریں۔ ضلع گاندربل کی مسجدوں میں نماز تراویح و دیگرنمازوں میں کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر مکمل عمل کیا جائے گا۔'

'رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کیا جائے'
'رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کیا جائے'

امام و خطیب جامع مسجد گاندربل محمد امین شاہ نے کہا کہ 'اس بابرکت ماہ میں میری یہی دعا ہے کہ الله تعالٰی رمضان المبارک کی برکت و فضیلت سے ملت کے تمام مسائل و مشکلات کو حل فرمائے۔'

'رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کیا جائے'

انہوں نے مزید کہا کہ 'کووِڈ-19 کے پیش نظر ہمیں کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کرنا ہے، ماسک پہن کر ہی کہیں نکلیں اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے نماز پنجگانہ و تراویح کا اہتمام کریں۔'

وہیں جامع مسجد بی ہامہ گاندربل کے امام و خطیب عابد امین شاہ نے کہا کہ 'ماہ رمضان بابرکت اور رحمت کا مہینہ ہے، اس ماہ میں ہمیں خصوصی طور پر اپنے پڑوسیوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہیے، ساتھ ہی اس کورونا وبا کے دوران حکومت کی جانب سے جاری تمام تر رہنما اصول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اس بابرکت ماہ کو گزارنا ہے اور ملک میں پھیلی اس وبا سے نجات کے لیے اللہ پاک سے دعا بھی کرنا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details