جموں وکشمیر میں مسلم لڑکیاں Muslim Girls Literacy Ratein J&K مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کرنے میں ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں سب سے آگے ہیں۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے گزشتہ 7 برس کے دوران تقریباً 10 لاکھ مسلم طالبات نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔
ایک رپوٹ کے مطابق ملک کی دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کے مقابلے میں جموں وکشمیر کی مسلم لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے میں سر فہرست ہے۔
اگرچہ ملک کی دیگر ریاستوں اور علاقوں میں بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے، لیکن جموں و کشمیر کی بہ نسبت وہاں مسلم خواتین تعلیم کی طرف زیادہ راغب نہیں Illiteracy Rate in Muslim Girls ہیں۔
تعلیم ایسی کنجی ہے جس سے کامیاب کے تمام تالوں کو کھولا جاسکتا ہے۔ اس لیے ہر دور میں اس کی سب سے زیادہ اہمیت رہی ہے اور وہی قوم اس دنیا میں اپنا نام، مقام اور اہمیت درج کرا سکی ہے جس کے ساتھ تعلیم کا زیور تھا۔
جموں و کشمیر میں جہاں شرح خواندگی میں اضافہ ہوتا جارہا Literacy Rate of J&K Girls Increases ہے۔ ایسے میں لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر والدین کافی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایسے میں یہاں لڑکیوں کی شرح خواندگی 78 جا پہنچی ہے جبکہ لڑکوں کی شرح خواندگی 68 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملیے کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ منیسا زرگر سے