وی کے سنگھ نے منگل کو نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ 'کورونا وائرس پچھلے ڈیڑھ سال سے پھیلا ہوا ہے۔ پورے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش کے تحت ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 40 جب کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں 100 ملازمین کو کووڈ سے متعلق تربیت دی'۔
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ ملازمین اس وقت جموں و کشمیر کے سات ہسپتالوں کے کووڈ سنٹروں میں اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ طبی ملازمین کو کووڈ کے متعلق تربیت دینے کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کی دوسری پہل ہیلپ لائن 'سکون' کا آغاز تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'اس کے تحت ان افراد کی مدد کی جاتی ہے جن کو ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہے'۔