محکمۂ وائلڈ لائف نے بڈگام کے ڈورو علاقے سے ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ ہم آپ کو بتادیں گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک تیندوے کے بچہ کو محکمہ نے پکڑ لیا تھا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے افسران نے بچے کو وہی پر جھال میں رکھا تاکہ مادہ تیندوہ بچے کی تلاش میں آئے اور آج شام وائلڈ لائف کے بچھائے گئے جال میں مادہ تیندے کو پکڑنے میں محکمۂ وائلڈ لائف کامیاب ہوا ہے۔
تیندوہ جونہی کیبل ٹریپ میں پھنسا تو وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اسے بیہوش کردیا اور اس کے بعد بچے اور مادہ تیندوے کو اپنے ساتھ لے گئے۔