اردو

urdu

ETV Bharat / city

Amarnath YAatra 2022: آئی جی سی آر پی ایف اور ڈی جی پی نے پنجترنی کا دورہ کیا - ig crpf MS Bhatia latest news

سی آر پی ایف ایم ایس بھاٹیا اور جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے جمعہ کے روز امرناتھ گُپھا کا دورہ کیا۔ موصوف افسران نے بنجترنی بیس کیمپ میں یاتریوں کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ig crpf and dgp visits pangtarni base camp

ig-crpf-ms-bhatia-and-dgp-dilbag-singh-visits-pangtarni-base-camp
آئی جی سی آر پی ایف اور ڈی جی پی نے پنجترنی کا دورہ کیا

By

Published : Jul 15, 2022, 10:56 PM IST

سرینگر:سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کے روز آئی جی سی آر پی ایف ایم ایس بھاٹیا نے امرناتھ گُھپا کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی سی آر پی ایف نے پنجترنی بیس کیمپ میں سی آر پی ایف کی جانب سے یاتریوں کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ آئی جی کو بتایا گیا کہ بادل پھٹنے کے بعد سی آر پی ایف نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا جس وجہ سے کئی یاتریوں کی جانیں بچائی گئیں۔

آئی جی سی آر پی ایف اور ڈی جی پی نے پنجترنی کا دورہ کیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سی آر پی ایف نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے پنجترنی کے مقام پر تعینات آفیسران پر زور دیا کہ یاتریوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُنہیں سبھی سہولیات میسر رکھی جائے۔

آئی جی سی آر پی ایف اور ڈی جی پی نے پنجترنی کا دورہ کیا

وہیں جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بھی آج امرناتھ گُپھا کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پنجترنی کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی پی نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دلباغ سنگھ نے بادل پھٹنے کے بعد تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا انہوں نے سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے افسران کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاتری 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details