اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mebooba Mufti on Mirwaiz's Release اگر میر واعظ نظر بند نہیں تو انہیں مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جائے

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر میر واعظ نظر بند نہیں ہیں تو انہیں اپنی مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جانی چاہئے۔' Mehbooba Mufti demand to release Mirwaiz

اگر میر واعظ نظر بند نہیں تو انہیں مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جائے
اگر میر واعظ نظر بند نہیں تو انہیں مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جائے

By

Published : Aug 20, 2022, 1:53 PM IST

سری نگر:پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس دعوے کہ میر واعظ عمر فاروق نظر بند نہیں ہیں،کو غلط قرار دیتے کہا کہ ہے اگر وہ (میر واعظ) نظر بند نہیں ہیں تو انہیں اپنی مذیبی ذمہ داریوں کو انجام دینے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ انہون نے کہا کہ حکومت ہند کسی بھی مخالف رائے کو برداشت نہیں کررہی ہے۔ Mehbooba Mufti demand to release Mirwaiz

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بی بی سی ہندی سروس کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق نظر بند یا بند نہیں ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں لیفٹننٹ گورنر کے اس بیان کی تر دید کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ پانچ اگست 2019 سے مسلسل اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Grand Mufti Demands Mirwaiz's Release: میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو جلد رہا کیا جائے، مفتی اعظم

محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'یہ سراسر جھوٹ ہے۔ حکومت ہند کسی بھی مخالف رائے کو برداشت نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتطامیہ کو اپنے قول پر کھرا اترنا چاہئے اور اگلی جمعہ کو میروعظ کو جامع مسجد میں خطبہ دینے کی اجازت دینی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details