مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمای دارلحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں ہیلپرس و سوپر وائیزر خواتین ایسو سیشن کی طرف سے اپنی تنخواہیں دیگر مطابات کو لے کر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیا۔ICDs Helpers to Supervisors Stage Protest
تفصیلات کے مطابق سرینگر کی پریس کالونی میں آج درجنوں ہیلپرس و سوپر وائیزرس خواتین ایسو سیسشن جمع ہوی انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جبکہ اس دوران خواتین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
اس دوران خواتین نے انتظامیہ پہ الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ 10 ستمبر کو ایک ظالمانہ فرمان جاری کیا۔ جس کے ذریعے ہماری نوکری برخاست کرنے کا حکم نامہ صادر کیا گیا۔ جو کہ بغیر کسی نوٹس کے اچانک اجرا کیا گیا۔