اردو

urdu

ETV Bharat / city

Athar Amir Getting Married: آئی اے ایس اطہر عامر رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے ہیں - کون ہیں ڈاکٹر مہرین

آئی اے ایس ٹینا ڈابی کے بعد اب ان کے سابق شوہر آئی اے ایس اطہر عامر کی بھی شادی ہونے والی ہے۔ اطہر عامر نے اپنی منگیتر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی جو خوب سُرخیاں بٹور رہی ہیں۔ IAS Athar Amir

Athar Aamir Khan engagement
اطہر عامر رشتہ ازدواج سے منسلک

By

Published : Jul 4, 2022, 4:01 PM IST

راجستھان کیڈر کی آئی اے ایس ٹینا ڈابی کے سابق شوہر اطہر عامر بھی اب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ اطہر نے منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی معلومات دی۔ اطہر عامر کی شادی جس لڑکی سے ہونے والی ہے اس کا نام ڈاکٹر مہرین قاضی ہے اور وہ سرینگر کی رہنے والی ہیں۔ اطہر عامر فی الحال سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آئی اے ایس اطہر عامر کے ذریعے سوشل میڈیا پر منگنی کی اطلاع دینے کے بعد دونوں کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں کی مہندی کی تقریب کی کچھ تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں۔ IAS Athar Amir Engagement

ڈاکٹر مہرین قاضی کا اطہر سے تعلق: بتاتے چلیں کہ اطہر کی ہونے والی اہلیہ مہرین ایک نامور ڈاکٹر ہیں اور ان کا تعلق اطہر کے آبائی علاقے کشمیر سے ہے۔ ڈاکٹر مہرین قاضی اس وقت نئی دہلی میں راجیو گاندھی کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں کام کر رہی ہیں۔ میڈیکل کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انڈسٹری میں بھی سرگرم ہیں اور خواتین سے متعلق برانڈز کو فروغ دیتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اطہر اور مہرین دونوں کافی عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، دونوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے شادی کے فیصلے سے قبل ایک دوسرے کو کافی وقت دیا۔ Who is Doctor Mahreen Qazi

اطہر اور مہرین دونوں کافی عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں

سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز: ذاتی زندگی کی بات کریں تو اطہر عامر سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں اور ان کی ہونے والی اہلیہ ڈاکٹر مہرین بھی سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آتی ہیں۔ ڈاکٹر مہرین کے انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر مہرین نے برطانیہ اور جرمنی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ خود کو ایک نظم و ضبط اور خود اعتماد ڈاکٹر کے طور پر بیان کرتی ہے۔ اقلیتوں اور کم آمدنی والے آبادی والے علاقوں کے لیے کام کرتی ہے۔ Athar Aamir Khan and Dortor Mehreen Qazi Wedding

مہرین کے اسٹائل کے سامنے اداکارہ بھی ناکام: ڈاکٹر مہرین سوشل میڈیا پر اپنی اسٹائلش تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں تاکہ ان کے اسٹائل اور فیشن سینس کا پتہ لگایا جاسکے۔ ڈاکٹر مہرین کے انداز اور فیشن سے کوئی بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ اطہر عامر نے آئی اے ایس ٹاپر ٹینا ڈابی سے سنہ 2018 میں شادی کی۔ ٹینا ڈابی اور اطہر عامر نے سنہ 2015 میں یو پی ایس سی میں بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔

ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کا رشتہ:مسوری میں ٹریننگ کے دوران دونوں کے درمیان پیار پروان چڑھا اور تین سال تک ڈیٹ کے بعد دونوں نے سنہ 2018 میں شادی رچا لی تھی تاہم یہ شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی اور دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے جے پور فیملی کورٹ میں درخواست دے کر اپنی زندگی کی راہیں الگ کر لی تھیں، طلاق کے چند روز بعد اطہر عامر راجستھان کیڈر چھوڑ کر جموں و کشمیر چلے گئے تھے۔ آئی اے ایس اطہر عامر سے طلاق کے بعد ٹینا ڈابی نے دوبارہ نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور رواں برس اپریل مہینے میں راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس پردیپ گوانڈے سے شادی کر لی۔ ٹینا ڈابی بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں، انہوں نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی تو مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہوگیا تھا۔

ٹینا ڈابی نے رواں برس اپریل مہینے میں آئی اے ایس پردیپ گوانڈے سے شادی کی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details