بالی وڈ فلم اداکار اور پروڈیوسر راہل بھٹ نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'میڈ ان کشمیر' میں صرف مقامی ٹیلنٹ کو ہی استعمال کریں گے۔ راہل بھٹ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'میں کشمیر میں آنے والے چار پانچ سال میں کم از کم دس فلمیں بنائوں گا۔ میں یہاں کے مقامی ٹیلنٹ کو استعمال کروں گا'۔
راہل بھٹ نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'دنیا میں کشمیر کا الگ مقام ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'کشمیر میں آکے مھجے کافی خوشی ہوئی کیونکہ کشمیر اور یہاں کے لوگ بہت خوبصورت اور ملنسار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہاں آکر مجھے کوئی ڈر یا گھبراہٹ نہیں ہوئی جیسا خبروں میں دکھایا جاتا ہے۔'
انہوں نے کہا 'میری اگلی فلم کا نام 'میڈ ان کشمیر' ہے۔ اس فلم میں کام کرنے والے سبھی اداکار کشمیری ہوں گے۔ میں ایک بھی اداکار باہر سے نہیں لائوں گا۔ فلم کا ڈائریکٹر کشمیری ہوگا اور پروڈیوسر میں خود کشمیری ہوں'۔