اردو

urdu

ETV Bharat / city

دوستوں کے مشورے پر میں نے اپنا کاروبارشروع کیا: محمد تھاہر - کینڈی شاپ کھولنے والے طاہر

محمد تھاہر کے مطابق، دوستوں سے گفتگو کے دوران ایک دوست نے انہیں شہر میں 'کینڈی شاپ' کھولنے کی صلاح دی اور انہیں یہ خیال پسند آیا اور پھر 'ہاؤس آف کینڈی' کی ڈیلر شپ انہوں نےحاصل کی اور رواں برس مئی سے انہوں نے اس کام کا آغاز کیا۔

دوستوں کے مشورے پر میں نے اپنا کاروبارشروع کیا
دوستوں کے مشورے پر میں نے اپنا کاروبارشروع کیا

By

Published : Sep 17, 2021, 8:59 PM IST

Updated : Sep 17, 2021, 9:50 PM IST

سرینگر کے نگیں علاقے کے رہنے والے محمد تھاہر ابوذہبی میں بطور انجینیر کام کرنے کے دوران گھر پر چھٹیاں منانے آئے تھے۔ دوستوں کے ساتھ گُفتگو میں اُن کو سمجھ آیا کہ وادی کشمیر میں رہ کر بھی وہ بہتر تجارت کرسکتے ہیں۔ تھاہر کے مطابق، دوستوں سے گفتگو کے دوران ایک دوست نے انہیں شہر میں 'کینڈی شاپ' کھولنے کی صلاح دی اور انہیں یہ خیال پسند آیا اور پھر 'ہاؤس آف کینڈی'کی ڈیلر شپ انہوں نے حاصل کی اور رواں برس مئی سے انہوں نے اس کام کا آغاز کیا۔

محمد تھاہر

شروع شروع میں انہوں نے آن لائن اپنا کام شروع کیا بعد میں دوستوں کے اصرار پر گھر کے باہر ہی ایک 'ڈرائیو تھرو' دکان کھولی۔ تھاہر نے بتایا کہ 'ڈرائیو تھرو کھولنے کی ایک وجہ تو یہ بھی تھی کہ کورونا وبا کے تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جاسکے اور خریداروں کو آسانی ہو۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن سے جرائم میں مجموعی اضافہ

انہوں نے بتایا کہ پورے کشمیر سے ہمیں آرڈر مل رہے ہیں۔ شہر کے تقریبا تمام اسٹورز پر ہماری کینڈی دستیاب ہے، شادی و دیگر تقریبات کے موقع پر بھی ہم کینڈی مہیا کراتے ہیں۔

Last Updated : Sep 17, 2021, 9:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details