اردو

urdu

ETV Bharat / city

رئیل کشمیر ایف سی کے لئے تین پوائنٹ اہم

آ ئی لیگ کے اگلے راؤنڈ میں رئیل کشمیر ایف سی اور منرواپنجاب ایف سی کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے لئے کل کے میچ میں جیت درج کر نا لازمی ہے۔

رئیل کشمیر ایف سی کے لئے تین پوائنٹ اہم
رئیل کشمیر ایف سی کے لئے تین پوائنٹ اہم

By

Published : Feb 15, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:55 AM IST

پنجاب کے لدھیانہ کے گرونانک اسٹیڈیم میں رئیل کشمیر ایف سی اور منرواپنجاب ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوں گی۔

اس وقت آ ئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں کولکاتا کی ٹیم موہن بگان 12 میچوں میں 29 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور اس کی خطابی دوڑ میں راہ ہموار ہے۔

اس کے علاوہ منرواپنجاب ایف سی 18 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے گوکھلم کیرالہ ایف سی 17 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

چرچل برادرس 10 میچوں میں 16 پوائنٹ اور رئیل کشمیر ایف سی نو میچوں میں 15 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہے ۔

منرواپنجاب ایف سی کو کل کے میچ میں کامیابی ملتی ہے وہ 21 پوائنٹ کے ساتھ اپنی دوسری پوزیشن مزید مستحکم کرسکتی ہے شکست کی صورت میں اسے دوسری پوزیشن گنوانی پڑسکتی ہے۔

رئیل کشمیر ایف سی کے لئے تین پوائنٹ اہم

تقریباً رئیل کشمیر ایف سی کے لئے یکساں صورتحال ہے۔ رئیل کشمیر کو جیت حاصل کرکے منرواپنجاب ایف سی کو دوسری پوزیشن سے بے دخل کرسکتی ہے۔ جیت کی صورت میں رئیل کشمیر اف سی18 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے۔

رئیل کشمیر ایف سی کے کوچ کاکہنا ہے کہ لیگ کے تمام میچ ہمارے لئے اہم ہے۔ ہمیں ہر میچ میں پوائنٹ حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اترنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ گزشتہ میچ میں ایزوال ایف سی پر ملی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہے۔ کل کے میچ میں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔

دوسری طرف منرواپنجاب ایف سی کے کوچ کل کے میچ میں جیت کے لئے پرُعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کل کے میچ میں ہمیں جیت ملے گی اور خطابی دوڑ میں موہن بگان کو چیلنج پیش کریں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details