اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریئل کشمیر ایف سی اور گولھکم کیرالہ میچ کا ہفتے کو - آ ئی لیگ کے اگلے مرحلے

ریئل کشمیر ایف سی اور گولھکم کیرالہ ایف سی کی ٹیمیں ہفتے کو کوزی کوڈ کے ای ایم پاس اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

رئیل کشمیر ایف سی اور گولھکم کیرالہ میچ کاہفتے کو
رئیل کشمیر ایف سی اور گولھکم کیرالہ میچ کاہفتے کو

By

Published : Feb 7, 2020, 9:13 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:50 PM IST

آئی لیگ کے اگلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے لئے کا میچ بہت ہی اہم ہے۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے کے ساتھ کوزی کوڈ کے ای ایم پاس اسٹیڈیم میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا امکان ہے

رئیل کشمیر ایف سی اور گولھکم کیرالہ میچ کاہفتے کو

اس وقت آ ئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں موہن بگان 23پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرارہے جبکہ منرواپنجاب ایف سی 17 پوائنٹ ، تراؤ ایف سی 15 پوائنٹ ،گوکھلم کیرالہ ایف سی 14 پوائنٹ اور چرچل برادرس 13 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری،تیسری ، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اس کے علاوہ ایزوال ایف سی 11 پوائنٹ اور ایسٹ بنگال 11 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں اور آ ٹھویں پوزیشن پر ہے۔

رئیل کشمیر ایف سی اور گولھکم کیرالہ میچ کاہفتے کو

رئیل کشمیر ایف سی آٹھ میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ گوکھلم کیرالہ ایف سی 14 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

دونوں ٹیموں کے پاس لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کا سنہرا موقع ہے ۔ رئیل کشمیر ایف سی کو کل کے میچ میں جیت ملتی ہے تو وہ 15 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے جبکہ گوکھلم کیرالہ تین پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے۔

رئیکل کشمیر ایف سی کے کوچ کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے کل کے میچ میں تین پوائنٹ حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے لیکن ہم میزبان ٹیم کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔

رئیل کشمیر ایف سی اور گولھکم کیرالہ میچ کاہفتے کو

دوسری طرف گوکھکم کیرالہ ایف سی کے کوچ کاکہنا ہے کہ کل کا میچ ہمارے لئے اہم ہے لیکن مہمان ٹیم کو کسی نظر انداز کرنا ہمارے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم تین حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے ۔ یقین ہے کہ رئیل کشمیر ایف سی آسان حریف ثابت ہوگی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details