کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کشمیری، اردو، پہاڑی اور گوجری زبان کے شعراء نے مشاعرے میں شرکت کی۔ شعراء نے اپنے اشعار کے ذریعے امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کی یہ پروگرام ٹاؤن ہال بڈگام میں منعقد ہوا۔
پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس مشاعرے کے دوران نوحہ خوانی کی مجلس بھی منعقد کی گئی اور امام حسینؓ کی کربلا کے میدان میں دی گئی قربانیوں کو یاد کیاگیا۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے شعراء نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں حسینیت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے'.