اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعزاداروں اور صحافیوں کی مار پیٹ پر حریت نے کی مذمت - بہت سارے عزادار شدید زخمی ہوئے ہیں

اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کے دوران صحافیوں کو پولیس کی جانب سے غیض و غضب کا نشانہ بنائے جانے پر حریت رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔

hurriyat conference
hurriyat conference

By

Published : Aug 18, 2021, 6:43 PM IST

کل جماعتی حریت کانفرنس نے گزشتہ کل محرم الحرام کے جلوس میں شریک عزاداروں پر پولیس کی جانب سے کی گئی مار پیٹ کی سخت الفاظ میں نہ صرف مزمت کی ہے بلکہ اس طرح کی کارروائیوں کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔

منگل کی شام دیر گئے تک رونما ہوئے پُرتشدد واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حریت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عزاداروں پر نہ صرف لاٹھیاں برسائیں گئیں بلکہ ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔ جس کی وجہ سے بہت سارے عزادار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد نوجوانوں کو بڑی بے رحمی سے مار پیٹ کر کے گرفتار بھی کیا گیا۔


ادھر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کے دوران صحافیوں کو پولیس کی جانب سے غیض و غضب کا نشانہ بنائے جانے پر حریت رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔

حریت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں عبادت گاہوں، مساجد، مذہبی اجتماعات، جلسوں اور تقریبات پر پابندیاں عائد کرنا اور عزاداروں کے ساتھ مار پیٹ حکام کے اس دوہرے رویے کی کلعی کھول رہا ہے جس میں ایک طرف انتظامیہ سرکاری تقریبات میں کووڈ ایس او پیز کا پابند بنا کر عوامی شراکت کو یقینی بنا رہی ہے دوسری جانب کووڈ کا بہانہ بنا کر عوام کو اپنے مذہبی فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اس طرح کی عوام دشمن پالیسیوں سے مزید انتشار اور اضطرابی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی


حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ حراست میں لیے گئے تمام عزاداروں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چائیے اور محرم سے متعلق تمام تقریبات کو بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد ہونے دیا جانا چاہیے۔ وہیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جامع مسجد اور دیگر بڑی عبادت گاہوں کو نماز کے لیے کھولنے دینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details