عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں کمی اور کشمیر کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے فلم کاری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس وقت وادی میں پینوراما میوزک کے بینر تلے 'ہم کو نہ محبت کرنے دے' کی شوٹنگ چل رہیں ہے۔ ویڈیو میں طہٰ شاہ بدوشہ اور ہیلی شاہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں، Humko Mohabbat Na Karne Do ۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں جہاں اداکاروں نے اپنی ذاتی زندگی، کام اور مستقبل کے حوالے سے بات کی۔ وہیں پورے عالم میں امن و امان کے حوالے سے بھی اپنے خیالات ظاہر کیا۔
طہٰ جو اس سے قبل لؤ کا دی اند فلم، بقابو سیریز اور اے سویرا میوزک ویڈیو میں کام کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ جس ویڈیو پر کام کر رہے ہیں وہ ایک محبت کی کہانی ہے اور اس سے قبل وہ کشمیر میں والدہ اور فرزند کے رشتے پر مبنی ایک ویڈیو میں کام کر چکے ہیں۔'
ساتھ کام کر رہی اداکار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 'ہیلی کافی پروفشنل ہے۔ ہماری دوستی اور کیمسٹری دونوں بن رہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم ایک ساتھ جلد بڑے پردے پر بھی کام کریں۔'
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'گزشتہ دو برسوں میں، میں نے کافی کام کیا ہے۔ جن دو چار فلمیں، ایک ڈراما سیریز شامل ہے۔ سب کی پروموشن جلد شروع ہونے والی ہے۔ مزید چند پروجیکٹ شروع ہونے والے ہیں۔ شادی کا ابھی کوئی خیال نہیں ہے، کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ میں ابھی اس قابل ہوں'۔
ہیلی کا کہنا ہے کہ 'ایک دن اُن کے والد کے دوست نے اُن کو آڈیشن کے لیے لیا اور پھر رفتہ رفتہ سب کچھ ہوتا گیا۔ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اگر اداکار نہیں بنتی'۔