وزارت داخلہ، جموں و کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ آج وزارت داخلہ نے ایک میٹنگ منعقد کرکے تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا، جموں و کشمیر کے ڈی جی پی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ انکاونٹر کے بعد عوام میں غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔
جموں و کشمیر میں سرینگر کے حیدر پورہ علاقہ میں دو روز قبل پولیس انکاونٹر میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم رشتہ داروں نے انکاونٹر میں مارے گئے افراد کو بے قصور بتایا ہے، وہیں سیاسی پارٹیوں نے پورے معاملہ کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔