سری نگر:جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ مثبت ہی ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ ان کی طرف سے رکھے جانے والے مطالبوں پر ہمدردی سے غور کریں گے۔ صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ بتادیں کہ سید محمد الطاف بخاری بھی گذشتہ شام وزیر داخلہ سے ملاقی ہوئے۔ انہوں نے کہا: ’ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل دلی کے پاس ہی ہے‘۔ Altaf Bukhari Meets Home Minister
ان کا کہنا تھا: ’وزیر داخلہ دورے پر آئے ہیں ہم نے ان کے سامنے ریاستی درجے کی بحالی، انتخابات کے انعقاد، میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو در پیش مسائل،نوجوان جو بند ہیں کی رہائی وغیرہ کے مطالبے رکھے امید ہے کہ وہ ان پر ہمدردی سے غور کریں گے‘۔
بخاری نے وزیر داخلہ کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی زمینی حقائق سے روشناس ہوں گے اور لوگوں سے بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ مثبت ہی ہوگا۔