سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز قرآن شریف کے گوجری ترجمے کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ قرآن کا ترجمہ ڈاکٹر رفیق انجم نے کیا ہے جو اب تک گوجر زبان میں تقریباً 40 کتابیں لکھ چکے ہیں۔ Quran Translated into Gojri Language
اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انجم کا کہنا ہے کہ "عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی تھم سی گئی تھیں اور کرنے کو کچھ نہیں تھا۔ اسی دوران میں نے اپنا سارا ذخیرہ اکھٹا کیا اور قرآن کے ترجمے کو ترتیب دیا۔
"اُن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو گوجری طبقہ سے وابستہ افراد صحیح طریقے سے سمجھ سکے۔اگرچہ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ جب قرآن کا ترجمہ ہوا ہو، تاہم ڈاکٹر انجم کا دعویٰ ہے کہ اُن کے جانب سے کیے گئے ترجمے میں عربی کے تمام محاوروں اور لہجہ کو برقرار رکھا گیا ہے۔