جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بونرہ علاقے میں سب سے بڑا سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فارم موجود ہے جہاں ایک جانب یہاں محتلف کیمیکلز، ادویات وغیرہ کی بڑے پیمانے پر تحقیق کی جاتی ہیں۔CSIR-Indian Institutr of Integrative Medicine
وہیں دوسری جانب اس فارم میں وادی کے محتلف اسکولز میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو بھی محتلف اقسام کے پودوں, پھولوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاتی ہے۔
قومی یومِ ٹکنالوجی کے موقع پر مذکورہ فارم کے احاطہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ضلع کے محتلف اسکولز آئے بچوں نے شرکت کی،اس کے بعد طلبا و طالبات فارم کے مختلف شعبوں میں گئےڈ جہاں انہیں مختلف اقسام کے ادویہ کے متعلق نئی جانکاریاں حاصل ہوئیں۔