اردو

urdu

ETV Bharat / city

High alert in Kashmir پلوامہ حملے کے بعد کشمیر میں ہائی الرٹ جاری - جنوبی کشمیر

پلوامہ حملے کے پیش نظر وادی کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے. High alert in Kashmir

پلوامہ حملے کے بعد کشمیر میں ہائی الرٹ جاری
پلوامہ حملے کے بعد کشمیر میں ہائی الرٹ جاری

By

Published : Oct 2, 2022, 7:46 PM IST

سری نگر: شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے۔ یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگرسمیت وادی کے باقی اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکار اسکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

نامہ نگار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ دریں اثنا جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، کولگام ، اننت ناگ اور پلوامہ میں بھی سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ High alert in Kashmir

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگرم عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کے خلاف پوری وادی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں : Pulwama Attack پلوامہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، سی آر پی ایف جوان زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details