گزشتہ شام تقریباً چار بجے ہوئی ژالہ باری نے نورآباد کے کئی گاوں میں زبردست تباہی مچائی، درجنوں باغات اس کی زاد میں آنے سے تباہ ہو گئے جس سے کاشت کاروں میں مایوسی ہے۔
نورآباد کے جو گاوں ژالہ باری سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان میں حلقہ یاور گاندونی، جایبل مرونی بھٹی پورہ، نہامہ، گوپالپورہ شامل ہں۔
باغ مالکان کا کہنا ہے کہ 'اس سال فصل اچھی ہونے کی امید تھی لیکن قدرتی آفات کے آگے کوئی کیا کر سکتا ہے'۔
گزشتہ برس بھی علاقہ نورآباد میں وقت سے پہلے بھاری برف باری ہوئی تھی جب کہ سیب کے درختوں سے پچاس فیصد سے زائد فصل درختوں پر موجود تھی۔ اس وقت نورآباد کے کاشتکاروں کو تقریبا 16 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور انہوں نے ایک رپورٹ بھی گورنر کو سونپی تھی لیکن ابھی تک باغ مالکان کو کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔