ممبر پارلیمنٹ اور جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما حسنین مسعودی نے پارلیمنٹ میں حال ہی میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے صحافی فہد شاہ اور سجاد گل کا مسئلہ اٹھایا اور اس پر بحث کی۔ The issue of Kashmiri journalists in Parliament
حسنین مسعودی نے فہد شاہ اور سجاد گل دونوں صحافیوں کے تعلق سے پارلیمنٹ میں کہا کہ 'اختلاف رائے رکھنے کی بنا پر صحافیوں کو ہراساں کرنا جائز نہیں ہے اور اس بات کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ اگر ایک صحافی حکومت اور پولیس کے بیان کے ساتھ اختلاف رکھتا ہو تو وہ کسی بھی صورت میں اسے بند کرنے کا جواز نہیں ہے۔ Harassment of journalists is not allowed
حسنین مسعودی نے مزید کہا کہ 'کشمیر میں صحافی مشکلات کی زندگی گزارتے ہیں اور ان پر ظلم کیا جاتا ہے۔'