اردو

urdu

ETV Bharat / city

منظور احمد کے اہلخانہ کا ہندوارہ میں احتجاج

کھڈی ماور کے رہنے والے منظور احمد محکمہ بجلی کی غفلت کے سبب ہلاک ہوگئے تھے۔

منظور احمد کے اہلخانہ کا ہندوارہ میں احتجاج
منظور احمد کے اہلخانہ کا ہندوارہ میں احتجاج

By

Published : Jun 19, 2020, 10:27 PM IST

منظور احمد کے اہلخانہ نے ہندوارہ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے افراد خانہ کا سربراہ محکمہ بجلی کی غفلت کے سبب گذشتہ سال ہلاک ہوگیا۔ تاہم عرصہ دار گزرنے کے باوجود بھی انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا جس سے ان کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں کھڈی ماور سے تعلق رکھنے والے منظور احمد خان ولد غلام محمد خان محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

تاہم عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی مہلوک کے افراد خانہ کی باز آبادکاری کے حوالے سے اقدام نہیں اٹھائے گئے۔ منظور احمد کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمہ کے ڈویژن آفس واقع چھوٹی پورہ ہندوارہ جاکر اعلی آفسروں سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی تاہم ہر بار انہیں مایوس اور نا امید لوٹنا پڑا۔

متوفی کی بیٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مفلوک الحال ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ معاملہ کسی با اثر فرد کا ہوتا تو متعلقہ محکمہ نے کب کا یہ معاملہ نپٹایا ہوتا۔

منظور احمد کے اہلخانہ کا ہندوارہ میں احتجاج

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نظیر احمد نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضوابط کے تحت لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

ادھر تب کے ایگزیکٹیو انجینئر فاروق احمد نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعلقہ جونیئر انجینئر کے سپرد یہ معاملہ کیا تھا اور مزکورہ انجینئر کو معاملے کی نسبت تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا تاہم جب نمائندے نے متعلقہ جونئیر انجینئر سے رابطہ کرکے مذکورہ رپورٹ کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنی چاہی تاہم مذکورہ جے ای نے کوئی بھی معقول جواب نہ دیتے ہوئے پلو جھاڑا۔ ادھر موجودہ ایگزیکٹیو انجینئر کا فون بند ہونے کے سبب ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details