اردو

urdu

ETV Bharat / city

غلام نبی راتھر نیشنل کانفرنس گاندربل کے ضلع صدر منتخب

نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے بتایا کہ 'ہم نے نیشنل کانفرنس کے ضلع گاندربل کے صدر کا انتخاب کرنے کے لئے ایک ماہ قبل نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، تاہم اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب سابق ضلع صدر اور سابق رکن اسمبلی گاندربل اشفاق جبار نے ٹویٹ کر کے ضلع صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔'

حاجی غلام نبی راتھر بلا مقابلہ نیشنل کانفرنس گاندربل کے ضلع صدر منتخب
حاجی غلام نبی راتھر بلا مقابلہ نیشنل کانفرنس گاندربل کے ضلع صدر منتخب

By

Published : Nov 5, 2021, 7:34 PM IST

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع گاندربل کے صدر کا انتخاب کرنے کے لیے یہاں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ یہ انتخاب ڈاکٹر بشیر احمد ویری کی زیر نگرانی ہوا۔ ضلع دفتر گاندربل میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ سینکڑوں کارکنان اور بلاک صدور کی موجودگی میں حاجی غلام نبی راتھر بلا مقابلہ نیشنل کانفرنس گاندربل کے ضلع صدر منتخب ہوئے۔

حاجی غلام نبی راتھر بلا مقابلہ نیشنل کانفرنس گاندربل کے ضلع صدر منتخب

اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ڈاکٹر بشیر احمد ویری، جگجیت سنگھ آزاد، سعید توقیر احمد نے بحثیت مبصرین انتخاب میں شرکت کی۔

ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے اس تعلق سے بتایا کہ ہم نے نیشنل کانفرنس کے ضلع گاندربل کے صدر کو منتخب کرنے کے لئے ایک ماہ قبل نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، تاہم اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب سابق ضلع صدر اور سابق رکن اسمبلی گاندربل اشفاق جبار نے ٹویٹ کر کے ضلع صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

ہم نے چاہا تھا کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں لیکن انہوں نے دفتر آنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی۔ لیکن مجھے اور پارٹی کو یقین ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کے کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

ضلع صدر گاندربل کا انتخاب صاف و شفاف اور نیشنل کانفرنس کے آئین اور منشور کے مطابق کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما حاجی غلام نبی راتھر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں:سات آٹھ لاکھ فوج رکھنے سے جموں و کشمیر میں امن نہیں آ سکتا: خالد نجیب سہروردی

نو منتخب ضلع صدر گاندربل حاجی غلام نبی راتھر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے اسے وہ نیک نیتی اور سب کے ساتھ مل کر نبھائیں گے۔

اس دوران سابق ضلع صدر گاندربل و سابق رکن اسمبلی گاندربل اشفاق جبار نے بذریعہ ٹوئٹر ضلع صدر گاندربل سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم انہوں نے بحثیت کارکن نیشنل کانفرنس وابستہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details