حج 2022 کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری 2022ء تک بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم درخواست دینے کے اہل صرف وہی افراد ہوں گے، جن کے پاس مشین ریڈیبل ویلڈ اِنٹرنیشنل بین الاقوامی پاسپورٹ ہیں اور جو 15 فروری 2022ء کو یا اِس سے قبل جاری کیے گئے ہیں اور 31 دسمبر 2022ء تک ویلڈ ہیں۔
اس کے علاوہ وہ عازمین حج جنہوں نے پہلے ہی اپنے حج درخواست فارم آن لائن جمع کر دیے ہیں لیکن انہیں آج تک اپنے کَور نمبر کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے موصول نہیں ہوئی ہے۔ ان سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ دَفتری اوقات کے دوران ذاتی طور پر یا ٹیلیفون نمبر کے ذریعے جموں و کشمیر حج کمیٹی حج ہاؤس بمنہ، سرینگر سے رابطہ قائم کریں۔