سرینگر: پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن کے تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر میٹنگ شروع ہونے والی ہے۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کو درپیش مختلف مسائل سمیت جموں و کشمیر میں ووٹروں کی جاری رجسٹریشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میٹنگ پی اے جی ڈی کے ارکان یعنی این سی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، سی پی آئی (ایم) اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔Gupkar Alliance Meeting At Farooq Abdullah’s House
عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما مظفر شاہ کا کہنا تھا کہ "میٹنگ میں کئی مسائل پر تفصیلی بات ہوگی۔ ووٹنگ حقوق اور دیگر مسائل پر بھی بات ہوگی۔"
بتادیں جموں و کشمیر چیف الیکشن آفیسر ہردیش کمار نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں نئی ووٹروں کا اندراج ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ اس مشق میں 20 سے 25 لاکھ نئے ووٹروں کا انداج ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اس بار غیر مقامی لوگ بھی ووٹ دینے کے اہل ہونگے جس کے بعد جموں وکشمیر کے سیاسی جماعتوں نے اس کے خلاف شدید مخالفت کی تھی۔