جموں و کشمیر انتظامیہ میں ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "دبئی اور دیگر ممالک کی کمپنیوں اور کچھ ملکی سی ای او یہاں چار روز کے لیے آرہے ہیں۔ وہ یہاں تجارت کے حوالے سے مواقع دیکھنے آرہے ہیں۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "سی ای او کا وفد جن میں 30 سے زائد افراد ہیں وادی میں تجارتی تقریب میں بھی حصہ لیں گے۔ ان تقریبات میں سے ایک سرینگر کے شہر کشمیر کنوینشن سینٹر میں رواں مہینے کی 22 تاریخ کو ہونی ہے۔"