انتظامیہ نے پہاڑی آبادیوں کو سرکاری نوکریوں و دیگر معاملات میں ریزرویشن Reservations for Government Jobs and Other Matters دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر سرکاری کارروائی جارہی ہے۔ جبکہ گجر آبادی کو دس فیصد ریزرویشن پہلی ہی دستیاب تھی۔ تاہم اس فیصلے سے گجر اور پہاڑی آبادیوں کے مابین تلخیاں بڑھ گئی ہیں کیونکہ گجر آبادی کا کہنا ہے کہ پہاڑی طبقہ کو ان کے حصہ سے ریزرویشن نہیں دینے چاہئے۔
گجر آبادی کے نو جوان رہنما زاہٍد پرواز چودھری Zahid Pervez Chaudhry, a young Leader of GujJar Population نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس طبقے کو دس فیصد ریزرویشن پہلی ہی دی گئی ہے، لیکن اب ان کو خدشہ ہے کہ انتظامیہ اسی حصے میں پہاڑی آبادی کو بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
گجر طبقے کے کارکنان سرکار کے اس فیصلے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس فیصلے سے انحراف کرنا چاہئے جس میں وہ گجر آبادی کا حق چھین رہی ہے۔