ریاست گجرات کے احمد آباد کالوپور ریلوے اسٹیشن میں سنہ 2006 دھماکے کے ملزم کو گجرات اے ٹی ایس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا رہنے والا م بلال اسلم 15 برسوں سے مفرور تھا۔
کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پولیس کی اے ٹی ایس ٹیم نے بارہمولہ کے بلال اسلم کو گرفتار کیا ہے۔
وجے کمار نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر مزید تفصیلات میڈیا کے ساتھ شئیر کئے جائیں گے۔
- مزید پڑھیں:راجوری میں اسلحہ بر آمد: پولیس کا دعویٰ