انٹرنیشنل گوجر مہا سبھا کے چیرمین ڈاکٹر دیو آنند گوجر نے سرینگر میں پرس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جو وعدے کئے گئے تھے انہیں ابھی تک پورا نہیں کیا گیا اور ان دو سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں جے اینڈ کے بارڈر ائیریا اسکاؤٹ بٹالین دی جائیں تاکہ گجر و پسماندہ لوگ اس بٹالین میں بھرتی ہوکر روزگار کما سکتے ہیں۔ انہوں نے مزکزی حکموت سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں گوجری زبان کو آفیشل سٹیٹس دیا جائیں اور اس سے سرکاری زبان میں شامل کیا جائیں۔