ہفتے کی شام پُرانے شہر کے صفا کدل علاقے میں آلی مسجد کے قریب مشبتہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی 161بٹالین کے بنکر پر گرینیڈ داغا۔ گرنیڈ اگرچہ بنکر کے نزدیک پھٹ گیا تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بنکر کی جانب گرینیڈ داغے جانے کے ساتھ ہی سی آر پی ایف کے اہکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔ وہیں واقع کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف نے پوری علاقوں کو اپنے محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
سرینگر کے صفا کدل میں گرینیڈ حملہ
جموں وکشمیر کی گرمائی داراحکومت سرینگر کے صفا کدل علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے بنکر پر گرینیڈ پھینکا تاہم کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
علامتی تصویر
مزید پڑھیں:
واضح رہے گزشتہ ہفتے بھی پرانے شہر کے صراف کدل علاقے میں سی آر پی ایف اور پولیس کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ پھینکا گیا تھا، جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری معمولی زخمی ہوئے تھے۔