ڈاکٹر جتندر سنگھ Dr. Jitendra Singh نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر ہمیں پورا بھروسہ رکھنا چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے کٹھوعہ میں گوڈ گورننس پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا Jammu and Kashmir will regain statehood status جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب ماحول پوری طرح سے سازگار ہوگا تو ریاست کا درجہ دوبارہ بحال ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی خاطر مرکزی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔