جموں و کشمیر:امرناتھ گُپھا کے پاس بادل پھٹنے کے واقعے نے جہاں ملک کو سوگوار کیا ہے وہیں گردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ نے بھی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے گردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے صدر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ہم عید کی خوشیوں میں مسلم برادری کے ساتھ شریک ہونا چاہتے تھے امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں سے ہم بہت ہی رنجیدہ ہوئے ہیں۔ کلونت سنگھ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔ Cloudburst at Amarnath
واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 15 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ امرناتھ گُپھا کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے بادل پھٹ گیا تھا۔ اس میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے کے بعد بھارتی فوج کی قیادت میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کام کیے۔ Amarnath Cave Shrine Received 28 mm of Rainfal