اردو

urdu

عسکری کارروائی میں ہلاک ہوئے مونسپل کونسلرز کو معاوضہ دینے کا اعلان

By

Published : Jul 30, 2021, 7:17 AM IST

Updated : Jul 30, 2021, 11:39 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمرات کو مونسپل باڈیوں کے کونسلر، جو عسکری کارروائیوں میں ہلاک ہوئے ہیں، کے قریبی رشتے داروں کو 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو
فوٹو

پرنسپل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دھیرج گپتا کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "عسکریت پسندی سے متعلقہ واقعات میں ہلاک ہونے والے جموں و کشمیر کے مونسپل باڈیوں کے منتخب کونسلرز کے حق میں معاوضے کی ادائیگی کو منظوری دی گئی ہے۔"

آڈر


آڈر ایڈمنسٹریٹو کونسل کے فیصلے کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے جس کا نمبر 84/13/2020 مورخہ 15-07-2020 ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں کے اہلخانہ کو انتطامیہ کی جانب سے معاوضہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز/ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنرز کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ "متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق کیس تیار اور جمع کرے گا۔"
آڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کی وصولی پر ، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ خزانہ کو مرنے والوں کے ورثا کے حق میں معاوضہ کی ادائیگی کے لیے کیس بھیج دے گا۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 11:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details