اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: ایم جی نریگا کی بہتر عمل آوری - کابینہ

جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ نے ایم جی نریگا کی بہتر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے رہنما خطوط کو منظوری دے دی ہے۔

بشکریہ اے این آئی

By

Published : Jul 5, 2019, 11:33 PM IST

سرکاری ترجمان کے مطابق گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم جی نریگا کی پنچایت حلقوں کی طرف سے موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کی ترمیم کی رو سے طریقے کار اور رہنما خطوط کو منظوری دی گئی۔
ان رہنما خطوط کا تعلق پنچایتوں کے لئے 80 فیصد ایم جی نریگا رقومات کی منتقلی، پنچایتوں کی طرف سے رقومات صرف کرنے کے لائحہ عمل، ایم جی نریگا کے لئے وقت کا تعین، منصوبہ بندی، فیصلہ سازی، اخراجات اور دیکھ ریکھ سے ہے۔
ان رہنما خطوط کی بدولت پنچایتی راج اداروں کو مزید مستحکم بنایا جاسکے گا اورزمینی سطح کی منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کو حقیقت میں بدلا جاسکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details