نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ دفعہ 35-اے میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
عمران نبی ڈار نے کولگام میں نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو یہ سوچنا چاہیے کہ لوگوں کی طرف سے 35-اے کو ختم کرنے کی افواہیں نہیں پھلائی جا رہی ہیں بلکہ ریاست کے گورنر انتظامیہ کی جانب سے 35-اے کو ختم کرنے کی افواہیں پھلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور گورنر انتظامیہ کی جانب سے ابھی یہ بیان نہں آیا ہے پھر مزید سکیورٹی فورسز کیوں بلائی جا رہی ہیں؟