وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این اے ایف ای ڈی) ریاستی ایجنسیز کے تعاون سے سیب خریدے گا۔
جموں و کشمیر: سیب کی خریداری کو حکومت کی منظوری - انتظامیہ منڈیوں میں بنیادی سہولت
حکومت نے بازار میں دخل دینے کے منصوبے کے تحت سنہ 2020-21 میں جموں و کشمیر میں سیب کی خرایداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خریداری گذشتہ برس کی شرائط پر ہی کی جائے گی۔
![جموں و کشمیر: سیب کی خریداری کو حکومت کی منظوری Government approves purchase of apples in Jammu and Kashmir](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9257638-492-9257638-1603288562572.jpg)
جموں و کشمیر میں سیب کی خریداری کو حکومت کی منظوری
کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں سیب کی قیمت منتقل کی جائے گی۔ تقریباً 12 لاکھ ٹن سیب کی خرایداری اس منصوبے کے تحت کی جا سکتی ہے۔
حکومت نے این اے ایف ای ڈی کو 2500 کروڑ روپیے کے گارنٹی فنڈ کا استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو مرکز اور مرکز کے زیر انتظام ریاست نصف رقم ادا کریں گے۔ مقامیس انتظامیہ منڈیوں میں بنیادی سہولت مہیا کروائے گی اور خریداری کے نظام کی مسلسل نگرانی کرے گی۔