سرینگر:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سربراہ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں بے روزگاروں کو روزگار دینے کے حوالے سے مرکز کی جانب سے کے گئے دعوے کو جھوٹا قرار دیا۔۔Mehbooba Mufti on Jobs
Mehbooba Mufti on Jobs: مرکزی حکومت کے دعوے جھوٹ پر مبنی، محبوبہ مفتی - LOK SABHA ON JK JOBS
جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو روزگار دینے کے حوالے سے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ Mehbooba Mufti on Jobs
مرکزی حکومت کے دعوے جھوٹ پر مبنی
بتادیں کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نےلوک سبھا میں کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے 2019 سے پبلک سیکٹر میں تقریباً 30,000 نوجوانوں کو نوکری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019 سے جون 2022 تک خود روزگار اسکیموں کے ذریعے 5.2 لاکھ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کیا گیا ہے۔