عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات میں ہو رہے اضافے covid -19 surge in j&k کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے پیر کے روز تمام جی ایم سی اور اس سے منسلک اسپتالوں میں کام کرنے والے تمام فیکلٹی ممبران کی موسم سرما کی تعطیلات منسوخ کر دیGMC Srinagar Cancels Winter Vacation ہے۔
GMC Srinagar Cancels Winter Vacation: کشمیر میں فیکلٹی ممبران کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ - سرما کی چھٹیاں منسوخ
عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے پیر کے روز تمام جی ایم سی اور اس سے منسلک اسپتالوں میں کام کرنے والے تمام فیکلٹی ممبران کی موسم سرما کی تعطیلات منسوخ کرGMC Srinagar Cancels Winter Vacation دی ہے۔
تمام فیکلٹی ممبران کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ
فیکلٹی ممبران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی کوتاہی کے ڈیوٹی پر حاضر ہوجائیں۔
جی ایم سی کے پرنسپل کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'کووڈ-19 اور اومیکرون کے کیسز میں اچانک اضافے کے پیش نظر فیکلٹی ممبران کی موسم سرما کی تعطیلات 2022 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو افراد چھٹیوں پر گئے ہے وہ بغیر کسی کوتاہی کے 11 جنوری 2022 بروز منگل کو اپنی ڈیوٹی پر دوبارہ حاضر ہوجائیں۔
- مزید پڑھیں:Corona Cases Rises In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں پھر سے ہورہا ہے اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر میں عالمی وبا کے 687 نئے مثبت معاملے سامنے آئے تھے جن میں سے 437 جموں صوبے جب کہ دیگر 250 کشمیر سے ریکارڈ کیے گئے تھے۔