سرینگر:سابق کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے دفعہ 370 کی بحالی کے تعلق سے بیان پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا سیاسی معاملات میں اکثریت نہیں بلکہ عزم ہونا چاہیے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سیاسی رہنما کو لوگوں میں مایوسی نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ امید دلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سیاسی معاملات کے لیے اکثریت نہیں بلکہ امید اور عزم کی ضرورت ہے۔ Political Reaction on Ghulam Nabi Azad's Statement
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے دفعہ 370 کی بحالی پر بات کرنے والی جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'تمام سیاسی جماعتوں کو جذباتی سیاست نہیں بلکہ تعمیر و ترقی کی سیاست کرنی چاہیے۔ آزاد کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی بحالی کے لئے پارلیمنٹ میں ارکان کی اکثریت ہونی چاہیے جو صرف بی جے پی کے پاس ہے اور کسی دوسری سیاسی جماعت کے لیے ایسی اکثریت لانا مشکل ہے۔ اس لیے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ Jammu and Kashmir Politics