اردو

urdu

ETV Bharat / city

Altaf Bukhari on Ghulam Nabi Azad دفعہ 370 منسوخ کرنے میں غلام نبی آزاد نے حکومت کی مدد کی تھی - غلام نبی آزاد نے بلاواسطہ حکومت کی مدد کی

الطاف بخاری نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں اگر کسی کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کردار رہا تو وہ غلام نبی آزاد کا ہے۔ غلام نبی آزاد نے مودی حکومت کے ساتھ مل کر بِل پاس کروایا اور آج لوگوں کے غم خوار بنے بیٹھے ہیں۔'Altaf Bukhari On Ghulam Nabi Azad

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 28, 2022, 4:54 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اتوار کے روز کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں اگر کسی کا بالواسطہ یا بلاواسطہ رول رہا تو وہ غلام نبی آزاد کا ہے۔Altaf Bukhari On Ghulam Nabi Azad

الطاف بخاری کے مطابق غلام نبی آزاد آج کہہ رہے ہیں کہ وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لاؤں گا لیکن جب وہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کو منسوخ کرنے پر روک لگا سکتے تھے اُس وقت کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، 'تین سال کے بعد اب لوگوں کو پتہ چلا کہ 5 اگست 2019 کو غلام نبی آزاد نے اسی دن سودا کیا تھا اور لوگوں کو اب اس کا پورا علم حاصل ہوا۔'

ان باتوں کا اظہار الطاف بخاری نے اننت ناگ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔' اپنی پارٹی کے چیف الطاف بخاری نے غلام نبی آزاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرانے میں غلام نبی آزاد کا بھی برابر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جب راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے لئے بل پر بحث ہوئی تو اکثریت اپوزیشن کی تھی لیکن بل کے خلاف ووٹ پڑے اور اس میں غلام نبی آزاد نے کلیدی کردار ادا کیا۔

الطاف بخاری کے مطابق غلام نبی آزاد نے مودی جی کے ساتھ مل کر بِل پاس کروایا اور آج وہ لوگوں کے غم خوار بنے بیٹھے ہیں۔ الطاف بخاری نے کہا کہ غلام نبی آزاد جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت واپس لانے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن میں اُن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کے متعلق راجیہ سبھا میں بِل پر روک لگانے کی پوزیشن میں تھے تو آپ نے اُس وقت کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد اُس وقت مودی کے ساتھ مل گئے اور بل کو پاس کرایا ۔اُس دن مودی جی نے آنسو آپ کے لئے اور آپ نے آنسو اُن کے لئے بہائے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیریوں کے آنسوؤں کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

الطاف بخاری نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اب بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے انہیں معلوم ہے کہ غلام نبی آزاد نے کس کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے 5 اگست 2019 کو آج کے دن کے لئے سودا کیا تھا اور تین سال بعد لوگوں کو اس کا علم ہوا کہ آزاد صاحب نے پیٹھ پیچھے ایک بڑا سودا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب کو شرم آنی چاہئے کہ وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں بتایا کہ غلام نبی آزادنے راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی بل کو پاس کرانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنا رول ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب نے کانگریس کا ووٹ مودی کے حق میں دیا اور آج اُس کا اصل چہرہ سامنے آیا ہے۔ الطاف بخاری نے کہا: آزاد صاحب مودی کے ساتھ مل کر آپ کشمیریوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔فاروق عبداللہ کی جانب سے غلام نبی آزاد کی حمایت کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ اُنہیں مجبوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Altaf Bukhari on All Party Meeting الطاف بخاری کا آل پارٹیز میٹنگ میں نہ جانے کا اشارہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details