وادی کشمیر میں ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا گیا۔ جس میں ضلع پلوامہ کے ایس ایس پی کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
ضلع پلوامہ میں آشش کمار مشرا بطور ایس ایس پی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ غلام جیلانی وانی کو ایس ایس پی پلوامہ منتخب کیا گیا۔
غلام جیلانی وانی نے چارج سنبھالتے ہی ضلع پلوامہ میں قائم مخلتف پولیس تھانوں کا دورہ کیا۔بطور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کا چارج سنبھالتے ہوئے پلوامہ کے دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ایس ایس پی کو پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔