اردو

urdu

ETV Bharat / city

Cyber Security Awareness: گاندربل میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے آگاہی ریلی - گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل

گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل (GDC Ganderbal) کے طلبہ نے آج سائبر سکیورٹی اور بیداری کے تحت گاندربل قمریہ پبلک پارک تک ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

جی ڈی سی گاندربل کی جانب سےآگاہی ریلی کا اہتمام
جی ڈی سی گاندربل کی جانب سےآگاہی ریلی کا اہتمام

By

Published : Nov 25, 2021, 6:36 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے ماہ نومبر کو نیشنل سائبر سیکیورٹی آگاہی (National Cyber Security) مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد عام لوگوں میں سائبر سکیورٹی اور بیداری کو بڑھانا ہے۔

جی ڈی سی گاندربل کی جانب سےآگاہی ریلی کا اہتمام

اس تناظر میں گورنمنٹ ڈگری کالج (GDC) کے طلبہ نے کالج سے قمریہ پبلک پارک گاندربل تک ایک ریلی نکال کر سائبر سکیورٹی کے تحت بیداری دی۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ اور عام لوگوں میں سائبر کرائم(Cyber Crimes) سے جڑے معاملات کے بارے میں آگاہی دلانا ہے۔

مزید پڑھیں:Awareness Programme: گاندربل میں ایک روزہ 'فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن' آگاہی وتربیتی پروگرام



پروگرام کے کوآرڈینیٹر پروفیسر آسیہ قیوم (Aasiya Quyoom) نے کالج کے طلبہ کو سائبر سکیورتٰ کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے آن لائن فراڈز(Online Fraud)، سائبر بدمعاشی اور چوری کی نشاندہی کے بارے میں آگاہ کرنے پر طلبہ اور عام لوگوں کو تفصیلات فراہم کی۔

انہوں نے مختلف ہیلپ لائنز پر روشنی ڈالی جو سائبر جرائم سے متعلق اپنی شکایت درج کرانے میں شہریوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details