اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل: نالہ سند سے بجری نکالنے والے مزدوروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - گاندربل میں اپنی پارٹی

احتجاج کی قیادت جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر میر جاوید نے کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نالہ سندھ کو غیر مقامی افراد کو ٹھیکے پر دے کر مقامی مزدوروں کو بے روزگار بنا دیا ہے۔

ganderbal-workers-mining-gravel-from-nala-sindh-protest-against-the-administration
گاندربل: نالہ سند سے بجری نکالنے والے مزدوروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Mar 27, 2021, 9:29 PM IST

صوبہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں نالہ سند سے ریت و بجری نکالنے والے مزدوروں نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے بینر تلے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران اپنی پارٹی کے کارکنان نے مزدوروں کے حق میں نعرہ بازی کی۔

نالہ سند سے بجری نکالنے والے مزدوروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

تفصیلات کے مطابق 'گاندربل کے واتل باغ علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور ریت و بجری نکالتے تھے، جنہوں نے آج ٹپر گاڑیوں کو روک کر انتظامیہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔

احتجاج کی قیادت جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر میر جاوید نے کی۔ انہوں نے کہا 'حکومت نے نالہ سندھ کو غیر مقامی افراد کو ٹھیکے پر دے کر مقامی مزدوروں کو بے روزگار بنا دیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
پلوامہ: ’ہمارے چہروں سے مسکراہٹ چھینی گئی ہے‘

میر جاوید نے کہا 'نالہ سندھ میں ہزاروں کی تعداد میں کام کرنے والے مزدور روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے اہل و عیال فاقہ کشی کے شکار ہیں۔ میری ایل جی اور مقامی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس اہم فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور غریب عوام کی روزی روٹی کو پھر سے بحال کیا جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details